ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) تنظیم اسپورٹس کے زیراہتمام گذری پلے گرائونڈ میں جاری ایک عوام یونٹی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل آج اتوار16 ستمبر کو نیشنل فائٹر اور گذری اسٹار کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ اس قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں ینگ بلوچ کا سامنا شام پانچ بجے الواجد فٹبال کلب گذری سے ہوگا، اس میچ کے بعد اسپیشل بچوں کے درمیان بھی ایک فیسٹیول میچ رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں گذری اسٹار نے ینگ بلوچ کو پنالٹی ککس پر4-2 سے قابو کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔