انگلش پریمئر لیگ چیلسی نمبر ون پر لیورپول دوم پوزیشن پر
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمئر لیگ کے اپنے 8 ویں میچ میں لیور پول نے سخت حریف ٹاٹینم کو 2-1 گول سے اورچیلسی نے کارڈوف کو 4-1گول سے شکست دے کر ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا‘چیلسی اور کارڈف کے درمیان میچ یکطرفہ رہا چیلسی نے حریف ٹیم کو 4-1 گول سے مات دی۔ اور گول اوسط پر لیورپول کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ چیلسی کی فتح میں ہزارڈ کی ہیٹ ٹرک کااہم کردار رہا مقابلے کے 16ویں منٹ پر کارڈوف سٹی کے پامبا نے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی 37ویں منٹ پر چیلسی کے ہیرو ہزارڈ نے مقابلہ برابر کیا اور 44ویں منٹ پر اپنا دوسرا گول بناکر چیلسی کو 2-1 سے برتری دلادی۔80ویں منٹ پر ہزارڈ نے کیلی ٹوٹ پر گول بنا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔83 ویں منٹ پر چیلی کے ملبن نے اسکور4-1 کردیا اس طرح چیلسی نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرکے چیپٹر گول اوسط پر پوائنٹس ٹیبل پر نمبرون پوزیشن لیورپول کے چیئرمین ایک دو طرفہ مقابلے میںدفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نے فیلم کو3-0 گول سے مات دی۔ مانچسٹر سٹی نے کی جانب سے بین سلوا ،اوراسٹار لنگ نے یہ گول کئے۔ یورن سائوتھ نے لیسٹرز سٹی کو 4-2گول سے ہرا دیا فاتح ٹیم کے بریزر نے دو گنگ اور اسمتھ نے ایک ایک گول بنایا لیسٹرسٹی کی جانب سے مورگن اورہڈسن نے دو اسکور کئے آرسنل نے نیو کیسل کو 2-1گول سے ہرادیا جرمن سپر اسٹار مبیٹ روزیل اور ڈاکا نے آرسنل کنگ کی جانب سے گول کئے نیوکیسل کی جانب سے واحد گول کلارک نے بنایا۔ لیور پول کی فتح میں سعد و مان نے اہم کرداراداکیا تاہم وہ اپنی ٹیم کی جانب سے گول نہ کرسکے یہ 1990ء سیزن کے بعد پہلا موقع ہے کہ لیور پول نے ابتدائی پانچ میچوں میں ناقابل شکست رہا۔ لیور پول کی جانب سے 39 منٹ پر جورگینو نے ہیڈر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔54 ویں منٹ پر رابرٹو سلونرمینو نے اسکور2-0 کردیا۔ میچ کے اختتام تک ٹاٹینم کی مضبوط ٹیم اسکور کے تلاش میں رہی۔ اس طرح انجری ٹائم میں ناٹینم کی جانب سے لامبولا نے گول بناکر اپنی ٹیم کی شکست کے مارجن کو کم کیا۔ ٹاٹینم کی یہ لیگ میں دوسری شکست ہے۔ آج کھیلے گئے دیگر میچز میں چیلسی نے کارڈف کو دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے فیلم کو آرسنل نے نیو کیسل کو اور لیسٹرز سٹی نے بورن مائوتھ کو شکست دی۔