پاکستان نے ڈیف سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دی
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) ڈھاکہ میں جاری تین ملکی ڈیف سیریز کے دوسرے میچ میں روایتی بھارت کو 101 رنز سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق سہ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ مقررہ طیش اوورز میں پاکستان ٹیم چار وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز سکور کیے۔ پاکستان کے اوپننگ بلے باز بلال یوسف نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ کپتان قمر نوید 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ بھارت کی جانب سے نیدو نے دو جبکہ وریندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 140 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 38 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باولر عثمان عامر اور نعیم ارشد نے تین تین جبکہ بلال طارق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آخر میں پاکستان کے بلال یوسف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔