کالج آف ٹورازم کی تقریب تقسیم اسناد
کراچی (پ ر) کالج آف ٹورزم اور ہوٹل مینجمنٹ کے تحت چوتھی تقیب اسناد ایف ٹی سی آڈیٹوریم میں ہوئی ۔تقریب میں ہوٹل مینجمنٹ ٹریول او ر ٹورازم اور کلنری آرٹس سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں کالج کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر صابر احمد نے طلبا و طالبات ، والدین اساتذہ او رمہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں اس انڈسٹری میںملازمتوں کے مواقع اور اس ہنر کی پذیرائی کے بارے میں بتایا او رکالج سے فارغ التحصیل تمام طلبا و طالبات کو اپنا شاندار کیرئیر شروع ہونے پر مبارکباد دی کالج کے سی ای او احمد شفیق نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس شعبے کی دنیا بھرمیں پذیرائی کا ذکر کیا اور پاکستان بھر میں کالج کے نیٹ ورک اور کوتھم دبئی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی سردارعبدالرحیم چیئرمین باربی کیو ٹونائٹ نے خراج تحسین پیش کیا۔