عشرہ فاروقؓوحسینؓ محبت واخوت پھیلانے کابا عث ہے،علامہ اورنگزیب
کراچی(خصوصی رپورٹر) امیرالمومنین خلیفہ دوم سید ناعمرفاروق اعظمؓاورنواسہ رسول شہید کربلاسیدناحسین ابن علی ؓدونوںدین اسلام کی عظیم شخصیات اوران کی دین کیلئے خدمات کادائرہ بھی وسیع وعریض ہیں،عشرہ فاروقؓوحسین ؓامت میںاتحاد واتفاق اور محبتوںکے پروان چڑھنے کاباعث بنیںگے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے جامع مسجدصدیق اکبرؓڈیفنس ویومیںعشرہ فاروقؓو حسینؓسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سیدنا عمرفاروقؓ عظیم صحابی اور مراد رسول ہیں، آپؓکے اسلام میں داخل ہونے کے بعد مسلمانوں کوعظیم قوت حاصل ہوئی، نبی اکرم نے آپ ؓکے بارے میں ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں لیکن اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا، سیدنافاروق اعظمؓ کے بارے میں زبان نبوی سے یہ ارشاد بھی جاری ہوا کہ عمر جس راستے سے گزرتا ہے شیطان وہاں سے بھاگ جاتا ہے، سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے بعد سیدناعمرؓ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ راشد بنے،آپؓکے دور حکومت میں مسلمانوں نے بڑی بڑی حکومتوں کو زیر کیا اور اس دور کی سمجھی جانےوالی سپر پاور مملکتوں کو فتح کیا، سیدناعمرؓ نے اپنے دور حکومت میں ایسا عادلانہ نظام نافذ کیا جس کی نظیر رہتی دنیا تک مل نہیں سکتی،شہیدکربلاسیدناحسین ابن علیؓنوجوانان جنت کے سرداراورحضوراکرمکے انتہائی محبوب اورپیارے نواسے تھے،آپؓنے کربلاکے میدان میںاپنے خانوادے سمیت جانوںکے نذرانے توپیش کردیے لیکن باطل کے آگے سرکونہ جھکاکرقیامت تک کی انسانیت کوحق پرڈٹے رہنے کادرس دیاہے۔