تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو کوئی کسی سے چھین نہیں سکتا، مصطفی کمال
کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو کوئی کسی سے چھین نہیں سکتااورجو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں و ہ قومیں پستی سے آٹھا کر بلندیوں چھوتی ہیں ہیں کیونکہ یہ ترقی کا واحدذریعہ ہے مگر تعلیمی نظام کو تباہ کرکے حکمرانوں نے ملک کے معشیت کے ساتھ ظلم کیا ایک کامیاب معاشرے کی تشکیل اور قومی سلامتی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دینی اور عصری دونوں علوم ناگزیر ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے مختلف کالجز سے آئے ہوئے طلباء طالبات سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی پی حکومت کی جانب سے بلندو بانگ دعوؤں کے باوجود آج بھی سندھ کے ہزاروں اسکولوں میں نہ پانی ہے نہ بجلی،باتھ روم اور چار دیواری تک میسر نہیں جبکہ ہزاروں اسکول وڈیروں کی اوطاقوں،اناج کے گوداموں میں تبدیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم سرکاری اسکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں اورسندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں بچے کْھلے آسمانوں اور خستہ حال اسکولوں کی عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ 70لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔