شہدائے کربلا اور امام حسینؓ نے اصلاح امت کے لئے جدوجہد کی،کامران عابدی
کراچی( پ ر) خطیب اہل بیت علامہ کامران عابدی نے کہا کہ شہدائے کربلا اورامام حسین نے اصلاح امت اور مسلمانوں کی بہتری کے لئے عملی جدوجہد کی اور اپنا سب کچھ قربان کرکے اسلام کا دفاع کیا یہ بات انہوں نے مسجد و امام بارگاہ جعفریہ اور دیگر مقامات پر عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج مسلمانوں کو انہی افکار و نظریات کی پیروی کرتے ہوئے عملی طور پر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن کے ساتھ ساتھ اخوت ، محبت، جرات، بہادری کے ساتھ ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھناہوگا۔