ایلزا ریٹینا ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس گورننگ باڈی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایلزا ریٹینا ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ اجلاس چیئرمین کی صدارت میں ہوا جس میں گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے گزشتہ کارکردگی سے گورنننگ باڈی کو آگاہ کیا جو کہ 10 اکتوبر2017ء سے 27 اگست 2018 تک کے عرصے پر محیط تھی اجلاس میں نواب شاہ میں آئی سینٹر کی تعمیر پر دھواں دھار بحث و مباحثہ ہوا او رفیصلے کئے گئے چیئرمین نے ریاست علی چنگیزی سے کہا کہ وہ آئی سینٹر کی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دیں جس پر انہوں نے آگاہی دی۔