مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا عین اسوہ شبیری ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)واقعہ کربلا کی لازوال قربانیوں میں سے ایک قربانی امام عالی مقام کے چھ ماہ کے فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت ہے،اس معصوم کی شہادت نے یزیدیت رہتی دنیا تک کے رسوا کر کے ایک بے مثال ایثار و قربانی کی داستان رقم کی،یزیدیت کے انسانیت دشمن چہرے کو بے نقاب کردیا،امام عالی مقام کیچھ ماہ کے فرزند معصوم حضرت علی اصغر ؓ کو پیاسا شہیدکر کے یذیدیت نے انسانی اقدار کو جس طرح پامال کیا دنیا میں ایسی ظلم و بربریت کی مثال نہیں ملتی،امام عالی مقام علیہ السلام کی قر با نی دین محمدی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کے لئے تھی کربلا آج بھی حریت پسندوں کے لیے نمونہ عمل ہے،ہمیں اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم استکباری قوتوں کیخلاف اسوہ حسینی ع پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا کشمیر فلسطین اور یمن کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا عین اسوہ شبیری ع ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم علی اصغر بھر پور انداز میں منایاجارہا ہے،کربلا کے اس ننھے شہید نے اسلام کی حیات کے لئے جو قربانی دی ہے اس کی یاد کو تازہ رکھنا امت محمدی ص پر فرض ہے،یوم علی اصغر علیہ السلام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،جو ہم رہتی دنیا تک مناتے رہینگے۔