کورنگی میں جلوسوں کی گزر گاہوں سے تجاوزات کاصفایا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے امام بارگاہوں کی گزر گاہوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا ،بلدیہ کورنگی نے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلع کورنگی کی حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا ازخود ہٹا لیں تاکہ دوران جلوس کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہو ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ امام بارگاہوںکے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جار ی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے اس موقع پر مساجد و اما بارگاہوں کے منتظمین اور جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز سے ملاقات میں کہاکہ عاشورہ محرم الحرام پر ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے انہوںنے کہاکہ تمام تر انتظامات باہمی مشاورت سے ساتھ انجام دیا جارہا ہے۔