اسلام آباد میں پاسپورٹ کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے مسیج سروس کے اجراء کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ اور ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے65 ہزار ناموں کو نکال دیا۔کسی سے ذاتی رنجش کی بنیاد پر نام ای سی ایل یا بلیک لسٹ میں نہیں ڈالے جائیں گے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ ابتدائی طور پر جڑواں شہروں میں پاسپورٹ کی ہوم ڈیلوری شروع کردی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ماضی میں ذاتی پسند اورناپسند کے باعث لوگوں کے نام ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں شامل کئے گئے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا بلیک لسٹ مکمل ختم کر دی گئی ہے ، تاہم کالعدم تنظیموں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں شامل افراد کے نام نہیں نکالے گئے -
چوہدری نثارنے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے اور بدعنوانی میں ملوث ایک سو اڑتیس نادرا ملازمین کو برطرف اور متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں تیرہ پاسپورٹ میگا سینٹرز رواں برس شروع کیے جائیں گے-