عرب ٹی وی کے مطابق حرم شریف کرین حادثے میں بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں کے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے. سعودی حکام نے بن لادن کو مزید منصوبے دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے.ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کے نتیجے میں پیش نہیں آیا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کی وجہ سے ہوا. حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کو دس لاکھ ریال فی کس دینے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ معذور ہونے والے افراد کیلئے بھی دس لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ ریال فی کس دینے کا اعلان کیا گیا ہے. واضح رہے کہ بن لادن کمپنی سعودی عرب کے تمام سرکاری ٹھیکے حاصل کرتی رہی ہے. حرم شریف کی توسیع کا کام بھی کمپنی کے ہی زیرانتظام ہورہا تھا. گیارہ ستمبر کو تیز آندھی کے باعث کمپنی کی ایک کرین حرم میں موجود عازمین حج کے اوپر آگری جس کے نتیجے میں ایک سو گیارہ افراد شہید اور تین سو پچاس زخمی ہوگئے تھے.
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024