درہ آدم خیل میں اسلحہ بنانے کیلئے چار دیواری کے اندر انڈسٹریل زون بنایا جائے: سینٹ قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ درہ آدم خیل میں اسلحہ بنانے کیلئے چاردیواری کے اندر ایک انڈسٹریل زون بنایا جائے جس میں سرٹیفکیشن سے لیکر ٹیسٹنگ کی سہولت تک موجود ہو اور تمام صوبائی حکومتیں اسلحہ کیلئے اپنے اس مقامی ادارے کی خدمات حاصل کریں۔کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سینیٹر ہدایت اللہ کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے فرنیچر پاکستانی اور پاکستان ہنٹنگ اینڈ سپورٹس آرمز ڈویلپمنٹ کے فنڈز کے فوری اجرائ، افرادی قوت کی فوری بھرتی، اور کامن فیسلٹی ٹریننگ اور مینوفیکچرنگ سینیٹرز کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ادارے اہم نوعیت کے ہیں اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔