وزیراعظم کا کسان پیکج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے : منظور وٹو
لاہور(خبر نگار)صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کسان پیکج کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کو منظور نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چاول، آلو، مکئی اور گنے کی سپورٹ پرائس فورًا اس طرح مقرر کی جائے جس سے کاشتکاروں کا معاشی تحفظ یقینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے وہ پچھلی 4 فصلوں میں مسلسل نقصان میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی اجناس اور اس سے منسلک مشینری پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹس مقرر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی ملک کی ترقی ہے کیونکہ اس پر پاکستان کی 70فیصدآبادی کا روزگار وابستہ ہے۔