’’گھر مزدور خواتین کی مقامی حکومتوں کے انتخابات میں شمولیت کی اہمیت … مسائل اور ان کا حل‘‘ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار جمعہ کو ہو گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ’’گھر مزدور خواتین کی مقامی حکومتوں کے انتخابات میں شمولیت کی اہمیت … مسائل اور ان کا حل‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقعC 4-ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں 18ستمبر کو 2:30بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ رانا محمد ارشد پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی (انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ) صدارت کرینگے۔ معظم علی جنجوعہ (ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ) اور سعدیہ سہیل رانا (ایم پی اے) مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں ام لیلیٰ اظہر (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہوم نیٹ) سلمان عابد (سیاسی تجزیہ کار) اور شہزادہ خالد (سٹاف رپورٹر نوائے وقت) شامل ہیں۔