پی پی دور میں توانائی بحران نے زرعی پیداوار کو تباہ کر دیا: زعیم قادری
لاہور(خبر نگار)رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ منظور وٹوبولنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ ان کی ناقص پالیسیوںسے کاشتکارکو تباہ کردیا تھا۔ سیدزعیم حسین قادری نے منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عملی طورپراپنے دور حکومت میںکسان دشمنی کا بھرپور ثبوت دیا۔ پی پی دور میںپیداہونے والے توانائی بحران نے زرعی پیداوارکو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کے ملک کی تاریخ میںزراعت کے لئے میگا پیکیج کی مثال نہیںملتی۔ کاشتکاروںکے لئے 341ارب کا تاریخی ریلیف پیکیج صرف مسلم لیگ (ن) کا کریڈٹ ہے-