مسلح افواج قوم کا فخر ہیں : رفیق رجوانہ
لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کا فخر ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کا تحفظ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے پاکستان نیوی وار کالج میں زیر تربیت 45ویں کورس کے افسران سے خطاب کے دوران کیا جنہو ںنے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی-