ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت پر پابندی کاحکومتی فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
ممبئی (آن لائن) ممبئی ہائیکورٹ نے گوشت بیچنے پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ہفتے میں صرف ایک دن گوشت بیچنے کا حکم جاری کر دیا۔جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میںدستیاب ہوگا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گوشت بیچنے والوں کی تنظیم ’’مٹن ٹریڈرز‘‘ کی جانب سے ریاست میں گوشت پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران عدلیہ کے ججز نے گوشت پر پابندی پرسخت تنقید کی اور کہا کہ پابندی لگانے کے لیے اور بہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا ہے تو ان پر کی جائے۔ گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں،گوشت خریدنا ایک آزاد چوائس ہے اس پر پابندی کا جوازنہیں بنتا جس پر عدالت نے گوشت پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلہ کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکم جاری کر دیا کہ ہفتے میں ایک بار گوشت مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔