نیویارک میں بھی بھارت سے مشروط بات چیت نہیں ہوگی : سرتاج عزیز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات سے انکار کردیا۔ سرتاج عزیز نے بھارتی جریدے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نیویارک میں بھی بھارت سے مشروط بات چیت نہیں ہوگی۔ بھارت صرف دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات چاہتا ہے۔ مذاکرات بھارت نے معطل کئے، دعوت بھی وہیں سے آنا چاہئے۔ حریت رہنماؤں سے ملاقات کرتے رہیں گے۔