ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایچی سن کالج کے غیر فعال پرنسپل آغا غضنفر نے بورڈ آف گورنرز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ آغا غضنفر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے عدالت کے سامنے کئے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ معاہدے کے برعکس ان سے گاڑی ڈرائیور اور گھر واپس لے لیا ہے جبکہ پرنسپل آفس کے باہر انکے نام کی تختی بھی ہٹا دی گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق ان کی مراعات بحال رکھی جانی تھیں مگر ایسا نہ کر کے مسلسل توہین عدالت کی جا رہی ہے۔