انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے ود ہولڈنگ ٹیکس پر احتجاج عید اور حج کے احترام میں مؤخر کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی پروگرام عیدالاضحی اور حج کے احترام میں مؤخر کر دیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ عید کے فوراً بعد تاجروں کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تاجر تنظیموں سے بھی مشاورت جاری رہے گی۔ جو بھی فیصلہ کریں گے‘ وہ مشترکہ اور متفقہ ہوگا۔ تاجر برادری کے حقیقی مسائل دور کرنے کیلئے جس نہج تک جانا پڑا‘ جائیں گے۔ ہر قدم مشاورت سے اٹھائیں گے اور پھر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔