ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو 39 لاکھ 70ہزار کی عدم ادائیگی پر پھر نوٹس جاری کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کو انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ان کے ذمہ 39 لاکھ 70 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ بتایا گیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ کے ذمہ مالی سال 2011-12ء کیلئے 39 لاکھ 70 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا جو چند روز پہلے عدالت نے خارج کر دیا۔ جس پر ایف بی آر کے ریجنل آفس نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ یہ ٹیکس فوری ادا کر دیں ورنہ یہ رقم ان کے بنک اکاونٹ سے نکال لی جائے گی۔