مذاکراتی عمل کے باوجود بھارتی جنگی جنون، نکیال سیکٹر پر پھر گولہ باری اور فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔
بھارتی افواج کی طرف سے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں پاکستانی علاقے پر گولہ باری اور فائرنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ انتہا پسند بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ سیاسی ہو یا عسکری کسی بھی سطح پر بات چیت میں مخلص نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورسز کے ساتھ سرحدی علاقوں خاص طور پر کنٹرول لائن پر بلاجواز گولہ باری روکنے کیلئے مذاکرات بھی کئے تاکہ دونوں اطراف جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور کوئی سنگین واقعہ رونما نہ ہو۔ بات چیت میں طے پایا کہ دونوں ممالک ایسے واقعات کی روک تھام کرینگے تاکہ سرحد پر امن قائم ہو۔ مگر معاملہ وہی ڈھاک کے تین پات نکلا۔اب ضروری ہو گیا ہے کہ بھارت جس زبان اور لہجے کو سمجھتا ہے‘ اس سے اسی زبان اور لہجے میں بات کی جائے اور اس پر اپنی کسی کمزوری کا تاثر پیدا نہ ہونے دیا جائے۔ بے شک بھارتی یکطرفہ فائرنگ اور گولہ باری پر اسکے ساتھ سخت احتجاج بھی کیا جائے مگر اسکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی مکمل تیاری رکھی جائے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024