وزیراعظم محمد نوازشریف نے چینی کمپنی کے اشتراک سے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں عطا آباد جھیل پر شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے تعمیر کی گئی 5 سرنگوں سمیت قراقرم ہائی وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
2010ء میں تودے گرنے سے جہاں شاہراہ ریشم بلاک ہوئی وہیں ایک جھیل بھی وجود میں آ گئی۔ اب دوبارہ سے ’’پاکستان چین دوستی‘‘ ٹنلز کے نام سے راستے بحال کردیئے گئے ہیں۔ عطا آباد جھیل کی لمبائی 25 کلو میٹر اور گہرائی 200 میٹر ہے۔ نئی شاہراہ پر 7کلو میٹر طویل سرنگیں بنائی گئی ہیں جن کے ذریعے کئی شہر اور علاقے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آ گئے ہیں۔ چین کے ساتھ شاہراہ ریشم بلاک ہونے سے پاک چین تجارت میں 75 فی صد کمی آئی تھی۔ اس دوران تجارت جھیل میں کشتیوں کے ذریعے ہوتی رہی۔ اب سڑک کے ذریعے پھر سے تجارت شروع ہوگئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر جھیل متبادل کے طور پر استعمال ہو سکے گی۔ یقینا ان راستوں سے چین کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگااور علاقہ خوبصورت سرنگوں اور نئی وجود میں آنیوالی جھیل کی وجہ سے سیاحوں کیلئے مزید دلچسپی کا باعث بنے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024