افغانستان میں حکام نے بتایاہے کہ جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق یہ تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل قندوز شہر کی شیعہ مسجد میں کیے گئے خودکش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش)نے قبول کی تھی۔مقامی حکومتی اہکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اندازوں کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں قریب پانچ سو افراد موجود تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024