حکومت خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے کوشاں: اے ڈی سی
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ کرائم رپورٹر) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود گیلانی نے کہا ہے کہ سپیشل افراد خصو صی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں حکومت پنجاب خصو صی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے میں عزت و احترام والا مقام دلانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ان خیالات کا اظہارخصوصی افراد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، منیجر ورکنگ وومن ہاسٹل سعدیہ اسلم، ڈسٹرکٹ زکوٰۃآفیسر اور دیگر افسران موجودتھے اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے خصو صی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آنے والے فندز کو انکی بحالی پر خرچ کیا جائے گا۔