صنعت زار‘ ورکنگ ویمن ہاسٹل اور شاہ رکن عالم گرلز کالج میں محافل میلاد
ملتان ( لیڈی رپورٹر )صنعت زار ملتان میں نبی پاکؐ کی آمد کا جشن عقیدت و احترام سے منایاگیا۔میلاد مصطفیؐ میں ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے شرکت کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔شاہ رکن عالم کالج برائے خواتین میں درود و سلام اور نعت ہائے رسول مقبول ؐ کی پرسوز آوازیں گونجتی رہیں۔ ورکنگ ویمن ہاسٹل ملتان میں میلاد شریف کی محفل منعقد ہوئی۔