کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میںٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
راولپنڈی( جنرل رپورٹر ) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور بازاروں ، سڑکوں کے اطراف پھیلی تجاوزات کے باعث ٹریفک کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، رپورٹ کے مطابق22نمبر چونگی پٹرول پمپ کے سامنے، ہارلے سٹریٹ روڈ کے دونوں اطراف ریڑھیاں لگا دی گئی ہیں، ڈھیری حسن آباد سے ٹاہلی موہری چوک، غوثیہ چوک ، بکرا منڈی روڈ ، کلمہ چوک ، لال کڑتی ،خواجہ کا رپوریشن ، کچہری چوک کے قریب تجاوزات قائم ہونے سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، چکلالہ کینٹ بورڈ کا عملہ صرف دکھاوے کیلئے کارروائیاں کرنے لگا،رپورٹ کے مطابق شہریوں اور تاجروں کی سہولت کے لئے نہ کوئی پارکنگ پلازہ قائم اور نہ ہی گاڑیوں کی پارک کرنے کے لئے کوئی مناسب جگہ مختص ہے جس سے کینٹ میں آنے والے شہری غیرقانونی طو ر پر اپنی مرضی سے گاڑی سڑ کوں کے درمیان تک پارک کر دیتے ہیں جس سے ٹریفک کا جام رہنا کینٹ میں معمو ل بن چکا ہے کینٹ بورڈ کی جانب سے تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق اس وقت پارکنگ کا نظام نہ ہونے کے باعث تاجروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے گاہک نے ان علاقوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کینٹ بورڈ حکام سے اپیل کی کہ اس ساری صورت حال کو نوٹس لے کر کارروائی کریں۔