جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا‘ اقبال میمن
کراچی ( نیوز رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے شہر میں عید میلاد النبیؐ عقیدت ا حترام سے منانے کے لئے علما کرام اور منتظمین سے مشاورت کے بعد تمام ضروری انتظامات کئے ہیں ڈپٹی کمشنرز کوبہترین سہولتیں فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی ہے سیکوررٹی ادارے الرٹ ہیں اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں شہری اداروں کے تعاون سے سیکورٹی اور جلوس کے راستوں پر سڑکوں کی مرمت کا کام مکمل کرا دیا ہے ، صفائی ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت تمام ضروری شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کئے گئے ہیں متعلقہ بلدیاتی ادارے بہتری اور سہولتوں کی فراہمی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ جبکہ پولیس اور رینجرز کے تعاون سے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن خود اپنی نگرانی میں ان کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامات کو موثر بنانے کے لئے علما کرام اور مذہبی رہنماوں اور منتظمین سے ان کا رابطہ ہے انھوں نے علما کرام ، اور منتظمین سے مشاورت اور مطلوبہ اقداما ت کو یقینی بنانے کے لئے وسطی اور ملیر کے اضلاع کا دورہ کیا۔ وہ اس موقع پر فیض مدینہ نیو کراچی عزاخانہ مصیب نیو کراچی نورانی عید گاہ گراونڈ نیو کراچی دارالعلوم مجددیہ نعیمہ ضلع ملیر اور گلشن حدید میں واقع مر کزی جامع مسجد دیار حبیب بھی گئے۔ کمشنر نے علما کرام اور مذھبی رہنماوں سے آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنے اور ہم آھنگی برقرا ر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے مساجد ، مدارس اوشہری میں دیگر مقامات پر چراغاں دیکھا اور جلوسوں کے راستے اور مرکزی جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا ضلع وسطی اور ضلع ملیر میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوںکے راستوں پر سڑکوں کی مرمت، صفائی کے انتظامات اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ ضلع وسطی کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنرطلحہ سلیم اور میونسپل کمشنر خالد ریاض اور ضلع ملیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زین العابدین میرانی اور ایڈمنسٹریٹر ریاض کھتری نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ پولیس ، بلدیہ عظمی کراچی اور متعلقہ بلدیات کے سینئر افسران بھی کمشنر کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔
اقبال میمن