مریم نواز اور بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے قافلے جلسہ گاہ کی طرف پہنچ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری جناح سٹیڈیم پہنچ چکے ہیں اور وہ اس وقت سٹیج پر موجود ہیں جبکہ جے یو آئی ف کا قافلہ تاحال رواں دواں ہے۔ جلسہ گاہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، احسن اقبال اور خواجہ آصف سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہیں۔