امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور سینیٹر نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹس کے پاس وائٹ ہاس جیتنے کا ایک 'اچھا موقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے سیاسی حریف و صدارتی امیدوار جو بائیڈن ٹان ہالز میں تقریر کی تیاری کررہے ہیں جبکہ سینیٹر لنذے گراہم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چند مہینوں میں بڑے بڑے پول سامنے آرہے ہیں۔سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کے چیئرمین لنذے گراہم نے ٹرمپ کے سپریم کورٹ کے نامزد امیدوار ایمی کونی بیریٹ کے بارے میں سماعت کے آغاز کے موقع پر اپنے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے پاس وائٹ ہاﺅس جیتنے کا ایک اچھا موقع ہے۔واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل انتخابی مباحثے سے انکار کردیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38