مکتوب دوبئی
طاہر منیر طاہر
صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ان کے بغیر ملکوں کی ترقی اور معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور قوم و معاشرہ کے حالات کی صحیح عکاسی کرتے ہیں۔ صحافی اپنے کام کے ذریعے معاشرے کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور قوم و ملک و معاشرے کی اصلاح کے لیے راہیں بھی متعین کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات میں مقیم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔تقریب کا انعقاد عبدالمجید مغل نے کیا تھا جس میں پی ایم ایل این کے صدر غلام مصطفی مغل، زبیر گل، ملک دوست محمد اعوان، راجہ ظہیر سملالوی، شوکت بٹ، اکبر علی ساقی، مخدوم شوکت قریشی، راجہ عابد، عبید تنولی، میاں جاوید یعقوب، فاروق وڑائچ، سرفراز مغل اور دیگر متعدد مسلم لیگی حضرات نے شرکت کی جبکہ صحافیوں کی طرف سے اشفاق احمد، سجاد احمد خان، سید مدثر خوشنود، رانا ارشد، طارق ندیم، معید بابر، احمد قریشی، سعدیہ عباسی، عارف شاہد، خالد گوندل، حافظ زاہد علی، ارشد انجم، توقیر احد، عامر نویدملک، رانا رضوان، حافظ عبدالر?ف، انصر اکرام، امجد قاسمی، سہیل خاور، طاہر منیر طاہر اور سوشل میڈیا کے دیگر صھافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متذکرہ شرکائے تقریب نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ مثبت اور صاف و شفاف صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔صحافی معاشرے کی صحیح راہوں کا تعین کرتے ہیں اور برائیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ صحافیوں اور صحافت کے بغیر کوئی قوم اور کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سیاست اور صحافت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے، سیاست، صحافیت کے بغیر ادھوری ہے۔ لہٰذا ملک و قوم کی بھلائی اور بہتری کی خاطر سیاستدانوں اور صحافیوں کو مل کر چلنا ہوگا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی صحافیوں کی بیرون ملک رہتے ہوئے قوم و ملک کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں نے بیرون ملک رہ کر پاکستان کے وقار کو بلند رکھا ہے اور مثبت صحافت کے ساتھ پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا کو دکھایا ہے جبکہ صحافیوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بے شمار مسائل کو اجاگر کیا ہے اور لوگوں کی آواز پاکستان کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل حل ہوں۔ صحافیوں کے اعزاز میں پی ایم ایل این یو اے ای کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں صحافیوں کو ان کے بہترین کام پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے میزبان عبدالمجید مغل نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں صحافت و سیاست مل کر چلیں گے تاکہ قوم و ملک کا بھلا ہو۔ اس موقع پر فرداً فرداً ہر صحافی کو ان کی خدمات کے اعزاز میں گلدستے پیش کیے گئے اور نیک تمنا?ں کا اظہار کیا گیا۔