بہتر حکمت عملی سے کپاس کو گلابی سنڈی سے بچایا جا سکتا ہے:ثاقب علی عطیل
ملتان ( خبر نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ گلابی سنڈی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے۔پاکستان میں اندازاً ہرسال تقریباً 10 لاکھ روئی کی گانٹھیں گلابی سنڈی سے متاثرہوتی ہیں۔ گلابی سنڈی کی بہتر مینجمنٹ سے فصل کو پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگری کلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کپاس کی گلابی سنڈی کی اِن سیزن اور آف سیزن مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں مزید کہا کہ زراعت ساؤتھ پنجاب کے لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہے کیونکہ زیادہ تر آبادی اس پیشے سے وابسطہ ہے۔ ایکو سسٹم کی بحالی اورپائیدار کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے اس سلسلہ میں مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔