حکومت فنون لطیفہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: ذکاء اللہ
بہاولپور(خبرنگار)حکومت فنون لطیفہ خصوصاََ صنف ڈرامے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اسی پیرائے میں بہاول پور آٹس کونسل کی بھر پور کوشش ہے کہ فنکاروں کو ان کی صلاحیتوں کے اظہار کا مکمل موقع فراہم کرے ۔ان خیالات کا اظہار بہاول پور آرٹس کونسل کے پروگرام منیجر ذکاء اللہ نے فنکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر فنکار نسیم بھٹی ، ایوب ارم عباسی ،رانا ناصر ، مختیار انجم، ارشد بھٹی ، اکرم صدیقی، ایس ایم قریشی ،نیاز شاہ ،ایف ایم کامران ،جمال ناصر ،جیاء خان ، سونیا، اکرام ،حسن بہاول پوری،ظفر بھٹی، ایم آصف علی ، رشید جان اورڈرامہ ڈائریکٹر سہیل پاشی و دیگر موجود تھے۔