ڈکیتی کی واردات میں شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی) ایس پی اقبال ٹاون انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہونے والا ڈاکو آصف گرفتار کر لیا،انچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ قمر ساجد کے مطابق ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کی نگرانی میں نواں کوٹ انوسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈاکو آصف کو گرفتار کر کے ملزم سے دوران ڈکیتی چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی واضح رہے کہ ملزم نے چند روز قبل اپنے ساتھی شان کے ساتھ ملکر شہری کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا تھا جبکہ مضروب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو شان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔