محکمہ زراعت کے چھاپے جعلی ادویہ بیچنے پر پر بھاری جرمانے
خان گڑھ(خبر نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خواجہ عبدالحئی عابد، انسپکٹر محمد ناصر ، محمد اقبال پر مشتمل ٹیم نے مختلف علاقوں شاہ جمال ،مہر پور، مونڈکا و دیگر نواحی علاقوں میں چھاپے مار کر زرعی ادویات کی چیکنگ کی گء مونڈکا کی نواحی بستی مہاراں میں بسم اللہ ایگرو سروسز پر چھاپہ مار کر زائدالمعیاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات موجود ہونے اور دکان مالک محمد صابر ولد غلام شبیر کا پیسٹی سائیڈ لائسنس نہ ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔