اسسٹنٹ کمشنر کروڑکا دورہ سبزی منڈی ، بولی کی مانیٹرنگ کی
فتح پور(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان نے گزشتہ روز سبزی منڈی فتح پور کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزی منڈی میں سبزیوں و فروٹس کے معیار کو چیک کیا اور بولی کی خود مانیٹرنگ کی، انہوں نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق بولی کروائیں۔ اور سبزی و فروٹ فروش جاری کیے گئے سرکاری نرخوں پر معیاری اور اچھی اشیا ء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔شہریوں کو سبزیاں اور فروٹس اچھے معیار میں فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں کی چیکنگ جاری ہے ۔