پنجاب حکومت نے جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس رکھنے کا فیصلہ کر لیا جو 2 تا 5 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں 2 سے 3منزلہ ملاقاتی شیڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جن میں بلٹ پروف شیشے اور انٹر کام لگائے جائیں گے۔ ملاقاتی اور قیدی انٹرکام کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے۔ملاقاتی اگر قیدی کو کچھ دینا چاہیں تو وہ باقاعدہ چیک ہونے کے بعد اسی وقت دیا جا سکے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024