اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملکوں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحادخطے میں امن اور اقتصادی استحکام کا ضامن ہے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ ایران کے بعد سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کےلئے سنجیدہ کوششوں کی تعریف نے انہیں مسلم دنیا کا ممتاز رہنما بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ اعتماد میں اضافہ ہوگا اور قریبی تعاون کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات فروغ پائیں گے۔