وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے،یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ بدھ کو لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے افراد اور عمائدین نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عمائدین کو یقین دلایا کہ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں،نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے،ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے،عوام سے میرا رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے،میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا بیڑا غرق ہوا،یہی وجہ ہے کہ تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا،آئندہ بھی کریں گے۔قبائلی عمائدین سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اور نہ ہی ہم نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024