لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں فرد جرم ختم کر کے بری کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف دائردونوں درخوستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا جبکہ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ پیر کے روز لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادارن کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے اور عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بدھ کے روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیا ہے۔ جبکہ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب خواجہ برادران احتساب عدالت کے فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالہ سے فیصلہ اپنے وکلاء کی مشاورت سے کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024