وہاڑی میں پولیس نے رتہ ٹبہ کے علاقے میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔پنجاب کے شہر وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ میں کرن نامی لڑکی نے تھانہ لڈن میں درخواست دی کہ وہ چشتیاں کی رہائشی ہے اور اپنی بہن ارم کے ساتھ اپنے منگیتر سے ملنے رتہ ٹبہ آئی تھی اور ایک ہوٹل میں موجود تھی کہ وہاں 2 پولیس اہلکار آئے جنہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور رقم بھی چھین لی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 اہلکاروں اور ہوٹل عملہ کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024