نیدرلینڈز کے سفیر ولیم واوٹر پلومپ کی پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیدرلینڈز کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی کردار کی تعریف کی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024