چترال کے علاقے راغ لیسٹ کے مقام پر کا ر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق چترال کے علاقے تشمیر جانے والی مسافر وین کو کو راغ لیسٹ کے مقام پر المناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال پہچا دیا گیا، جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی، زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024