غیر قانونی طور سرحد عبور کرکے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک برطانوی خاندان کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے . ذرائع ابلاغ کے مطابق وینکور کے نزدیک امریکہ اور کنیڈا کی سرحدپر برطانوی شہری ڈیوڈ کونرز اس کی اہلیہ ایلین ، تین ماہ کے بیٹے،ڈیوڈ کے بھائی مائکل کونرزاس کی اہلیہ گریس اور جڑواں بیٹیوں کو گرفتارکیا گیا ، برطانوی خاندان کا کہنا ہے وہ تعطیلات کے دوران سرحد پر گئے ،جہاں ان کی گاڑی سڑک کے کنارے ایک جانور کو بچانے کی کوشش میں حادثاتی طور امریکی حدود میں داخل ہوگئی۔ امریکی بارڈر اور کسٹمز پروٹیکشن فورس نے 7 برطانوی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور ویڈیو کمیرہ کی فوٹیج میں بتایا ہے کہ ڈرائیور نے دانستہ طور پر گاڑی امریکی سرحد میں داخل کی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024