نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)نے نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔ رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر سے 14 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور ضلع سے 1 لاکھ 50 ہزار 225، ملتان ضلع سے 47 ہزار 802، بہاولپور ضلع سے 44 ہزار 786، کراچی کے مختلف اضلاع سے 8 لاکھ 90 ہزار 262 اور پشاور ضلع سے 34 ہزار 484 درخواستیں موصول ہوئیں۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ہاو¿سنگ منصوبے سے مستفید ہونے کے لیے ملک بھر سے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔آخری تاریخ میں توسیع کے بعد صارفین آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کسی بھی نادرا سہولت سینٹر سے فائدہ اٹھاسکیں گے لیکن انہیں 250 روپے کی ادائیگی کرنی پڑےگی۔نادرا کے ترجمان فائق علی نے دعوی کیا تھا کہ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام نادرا کی ویب سائٹ پر شائع کرتے ہی 174 ممالک سے تقریبا 2 لاکھ لوگوں نے رسائی کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے لیے پہلے ایک گھنٹے میں 62 ہزار رجسٹریشن فارم ڈان لوڈ کیے گئے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 5 برسوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے نیاپاکستان ہاسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں۔وزیر اعظم ہاو¿س میں عمران خان کی زیر صدارت 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری ہاو¿سنگ نے موجودہ صورتحال اور ہاسنگ سیکٹر میں سالانہ طلب اور کمی پر بریفنگ دی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024