ڈینگی سپرے کرنیوالی ٹیم پر حملہ ، کپڑے پھا ڑ دیئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے ڈینگی کی سپرے ٹیم پر حملہ کرکے انکے کپڑے پھاڑدئیے اسٹنٹ کمشنر مسماۃ نعیم افضل نے پولیس کوبتایاکہ گلی نمبر 10 خرم کالونی پہنچی جہاں ان کی ٹیم ڈینگی سپرے گلی میں کر رہی تھی اچانک ایک شخص نے گالیاں شروع کر دیں اورڈینگی ٹیم کو دھکے دینے لگا اور اورعملے کے کپڑے پھاڑ دیئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گھر کی چیکنگ نہ کرنے دی جہاں موذی مرض پھیلنے کا خدشہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے سے صدیق پبلک سکول سکستھ روڈ کے سینئر میتھ ٹیچر عبیدالرحمٰن انتقال کرگئے نماز جنازہ کے بعد 55 سالہ سکول ٹیچر کو عید گاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا عید گاہ قبرستان میں ان کی میت پہنچائی گئی تو ڈینگی سے متاثرہ ایک اور جاں بحق شہری کا جنازہ بھی وہاں ہورہا تھا راولپنڈی میں ڈینگی وائرس انسانی جانوں کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے اور اس پر موثر کنٹرول کیلئے انتظامی ادارے کوئی بڑا بریک تھرو نہیں لے سکے ۔45 سالہ فریدہ سکنہ آریہ محلہ جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھیں جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میں مزید121 ڈینگی پیشنٹ داخل ہوئے جس کے بعد ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد راولپنڈی میں آٹھ ہزار 114 تک پہنچ گئی