صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان تجارت اورصنعت کے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خطے میں پُرکشش مقام بن گیاہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان غربت کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں جس سے امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور تمام طبقوں کویکساں مواقع فراہم ہوں گے۔
تاہم صدرنے کہاکہ غریبوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانا صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں بڑے کاروباری گروپ بھی اپناکرداراداکرسکتے ہیں۔
صدرنے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن کے جاری دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے اعلیٰ سطح کے دورے دوطرفہ تعلقات بہتربنانے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں.