قائداعظم کے سابق گارڈ بابا شیر محمد 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
میانوالی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سابق گارڈ 110 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم بابا شیر محمد نے ڈھائی ماہ قائداعظم کے گارڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ بابا شیر محمد کی تدفین آبائی علاقے میں کر دی گئی۔