اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں آج قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں دومیچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ خیبرپختونخوا اورسندھ کے درمیان دن ڈیڑھ بجے جبکہ دوسرا میچ شام ساڑھے پانچ بجے بلوچستان اوروسطی پنجاب کے درمیان کھیلاجائے گا۔
اس سے پہلے رات جنوبی پنجاب نے خیبرپختونخواکو تین وکٹوں سے ہرادیا۔